ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سپریم کورٹ نے ریلوے اور ڈی ایم آر سی کے خلاف این جی ٹی کے حکم پر روک لگائی

سپریم کورٹ نے ریلوے اور ڈی ایم آر سی کے خلاف این جی ٹی کے حکم پر روک لگائی

Fri, 16 Sep 2016 20:09:36  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 16؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سپریم کورٹ نے آج نیشنل گرین ٹریبونل(این جی ٹی )کے اس فیصلہ کے نفاذ پر روک لگا دی ہے ، جس میں انڈین ریلوے اور دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی)سے اپنے منصوبوں کے لیے پہلے ماحولیاتی منظوری لینے کو کہا گیا تھا۔عدالت عظمی کے اس حکم سے ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کوریڈور سمیت دیگر پروجیکٹ کی تعمیر میں تیزی آئے گی۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس اے ایم کھانولکر کی بنچ نے کہاکہ نیشنل قومی گرین ٹریبونل کے فیصلہ پر روک لگائی جاتی ہے۔بنچ ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ڈی ایف سی سی آئی ایل )اور میٹرو ریل کے ذریعے گرین ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کر رہی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں اپنے تمام منصوبوں کے لیے ماحولیاتی اجازت لینے کی ضرورت ہے۔پی ایس یو کی طرف سے موجود اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے کہا کہ شہروں میں میٹرو ریل اور ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کوریڈور کی تعمیر کا کام سے آلودگی میں کمی میں مدد ملے گی اور ان سے ماحولیاتی اجازت مانگنے کو کہنا مضحکہ خیزہے۔ایڈیشنل سالیسٹر جنرل منند ر سنگھ نے بھی کہا کہ میٹرو ریل اور ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کوریڈور سفر اور سامانوں کی ڈھلائی کے لیے کاروں اور ٹرکوں پر انحصار کو کم کرے گی۔لاء حکام نے کہا کہ آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو ماحولیاتی منظوری لینے کو کہا جانا چاہیے ، نہ کہ انہیں جو آلودگی میں کمی لانے میں مدد کرتے ہیں۔


Share: